برائلر گوشت کی اونچی اڑان ،ایک ہی روز میں مزید13 روپے فی کلو مہنگا

 
0
695

لاہور11جون (ٹی این ایس)برائلر گوشت کی اونچی اڑان جاری ہے ،ایک ہی روز میں قیمت میں مزید 13روپے فی کلو اضافہ ہو گیا ۔ پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت 13روپے اضافے سے 241روپے سے بڑھ کر 254روپے فی کلو ہو گئی ۔برائلر گوشت کی قیمتوں میں دو روز میں مجموعی طو رپر22روپے اضافہ دیکھا گیا ہے ۔فارمی انڈوں کی قیمت 80روپے فی درجن پر مستحکم رہی ۔