سیفٹی کے مطلوبہ نتائج صرف اسی صورت میں حاصل کیے جا سکتے ہیں جب ہر فرد واحد اس حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کا مکمل ادراک رکھتا ہو،چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی تقریب

 
0
302

کراچی جون 11(ٹی این ایس)پاک بحریہ کا سالانہ سیفٹی ریویو برائے سال 2017 بحریہ آڈیٹوریم کراچی میں منعقد ہوا ۔چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر نیول چیف کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کے سیفٹی ریویو کا مقصد سیفٹی اسٹینڈرڈ کو بہتر کرنےکے ساتھ ساتھ ورکنگ ماحول کو مزید محفوظ بنانا ہے۔سیفٹی اسٹینڈرڈ کو برقرار رکھنا اور کام کے ماحول کو محفوظ بنانا ایک مسلسل عمل ہے ۔انہوں نے کہا کہ رواں سال سیفٹی سے متعلق رونما ہونے والے واقعات کا تنقیدی جائزہ لیتے ہوئے غیر جانبدار رویہ اپنانے کی ضرورت ہے۔ سیفٹی کے مطلوبہ نتائج صرف اسی صورت میں حاصل کیے جا سکتے ہیں جب ہر فرد واحد اس حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کا مکمل ادراک رکھتا ہو۔ عالمی اور علاقائی حالات تیزی سے بدل رہے ہیں ، پاک بحریہ کو ان حالات کا مقابلہ کرنے کے لۓ تیار رہنے کی ضرورت ہے۔