کراچی، دسمبر 23 (ٹی این ایس): وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نجی بینکوں کے ا علی حکام سے ملاقات کے دوران کہنا تھا کہ ملک میں توانائی منصوبوں کیلئے نجی بینک سرمایہ فراہم کریں،مثبت اصلاحات کےلیے نجی بینک تجاویزدیں۔
کراچی میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نجی بینکوں کے ا علی حکام کے دوران کہنا تھا کہ سی پیک پاکستان کے عوام کی ترقی کابہت اہم موقع ہے،اسلامی بینکنگ کے فر وغ کےلیے مربوط اقدامات کررہے ہیں محصولات میں اضافے کیلئے مراعات کی کثیرالجہتی پالیسی پرعمل پیراہیں۔انہوں نے کہا کہ بینکنگ عدالتوں کی تعدادمیں اضافہ کیاجا رہاہے مختلف شعبوں میں خواتین کےکردارمیں اضافے کیلئے مددفراہم کریں گے۔ملاقات میں بینکرز کے وفدنے حکومت کی بہترمالیاتی پالیسیوں کی تعریف کی ا ن کا موقف ہے کہ حکومت کے اقدامات کی وجہ سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔













