اسلام آباد، دسمبر 23 (ٹی این ایس): وفاقی دار الحکومت کی انتظامیہ نےبروقت کاروائی کرتے ہوئے ہزاروں لیٹر کیمکل ملا دودھ پکڑ کر شہریوں کی رگوں میں زہرگھولنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
اسلام آبادکے اسٹنٹ کمشنرپوٹھوہار ملک وسیم نے ٹی این ایس کو بتایا کہ بارہ ہزار لیٹر کی بڑی مقدار میں یہ دودھ بہاولپور سے اسلام آباد لایا جارہا تھا۔ جہاں اسے شہریوں کو سپلائی کیا جانا تھا۔ کیمیکل ملا دودھ پکڑکرتلف کردیا۔
انھوں نے بتایا کہ یہ جعلی دودھ لانے والوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور جن لوگوں کے ہاتھوں یہ عام لوگوں تک سپلائی کیا جانا تھا ان کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں کی زندگیوں سےکھلینے کی اجازت کسی صورت نہیں دےسکتے ۔