جمشید دستی کی والدہ انتقال کر گئیں ٗ آبائی قبرستان میں سپرد خاک 

 
0
309

مظفر گڑھ13جون(ٹی این ایس)جمشید دستی کی والدہ انتقال کر گئیں ، عوامی راج پارٹی کے سربراہ کی والدہ کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔قومی اسمبلی کے سابق رکن اور عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کی والدہ غلام سکینہ کو طبیعت خراب ہونے پر انہیں نشتر ہسپتال ملتان داخل کیا گیا جہاں دوران علاج ان کا قضائے الہٰی سے انتقال ہو گیا ۔نماز جنازہ فرید کالونی میں ادا کی گئی جس کے بعد ان کے آبائی قبرستان واقع بستی دھل والا میں سپرد خاک کردیا گیا۔نماز جنازہ میں سابق ممبران اسمبلی ،سیاست دانوں،بلدیاتی نمائندوں،سرکاری افسران، وکلاء صحافیوں سمیت سینکڑوں شہریوں نے شرکت کی۔