مقبوضہ کشمیر‘ بھارتی فوج نے بانڈی پورہ میں دو نوجوان شہید کر دیئے

 
0
701

سرینگر14 جون (ٹی این ایس)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع بانڈی پورہ میں دو کشمیری نوجوان شہید کردیئے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے ان نوجوانوں کو ضلع کے علاقے Panarمیں جاری آپریشن کے دوران شہید کیا۔Panarمیں بھارتی فوج کا آپریشن گزشتہ چھ روز سے جاری ہے۔ قبل ازیں اسی علاقے میں ایک حملے میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار ہلاک ہو گیا تھا ۔بھارتی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ مارے جانے والے نوجوان عسکریت پسند تھے ۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔