مقبوضہ کشمیر میں حزب المجاہدین کا ڈویژنل کمانڈر شہید، مجاہدین کے ایک حملہ میں 3 بھارتی فوجی شدید زخمی

 
0
828

سرینگر، ستمبر 05 (ٹی این ایس)مقبوضہ کشمیر کے شمالی ضلع بارہمولہ میں مجاہدین اورقابض بھارتی فورسز کے مابین ہونے والے ایک مسلح تصادم میں حزب المجاہدین کے ڈویژنل کمانڈر ساتھی سمیت شہید ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ”ایپل ٹاون” کے نام سے مشہور، سوپور کے مضا فات میں اتوار کی شام کو  قابض فوج کی22آر آر ،سی آر پی ایف کے179,177اور 92بٹالین اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے شنکر گنڈ براٹھ گائوں کا محاصرہ کیا  جس کے بعد شدید جھڑپ شروع ہو جو سوموار کی صبح آٹھ بجے تک جاری رہی۔ جھڑپ میں کئی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے جبکہ مردانہ وار لڑتے ہوئے دو مجاہدین ،پرویز احمد وانی اورنعیم احمد نجار بھی شہید ہوگئے ۔پرویز احمد وانی شمالی کشمیر میں حزب کا ڈویژنل کمانڈر تھا۔پوکیس کا کہنا یے کہ کمانڈر پرویز احمد وانی شمالی کشمیر میں انتہائی سرگرم اور بہت معروف کمانڈر تھا جو کئی برسوں سے سرگرم رہا ۔

جھڑپ کے بعد مذکورہ گائوں میں مقامی لوگ جمع ہوئے اور انہوں نے بھارت مخالف مظاہرے  شروع کئے۔کٹھ پتلی انتظامیہ نے مظاہروں کے خوف کے تحت بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات معطل کردیں۔

دریں اثناءقاضی گنڈ میں سہ پہر4بجکر20منٹ پر ڈاک بنگلہ قاضی گنڈ کے نزدیک جنگجوئوں نے جموں شاہراہ کی نگرانی پر مامور سی آر پی ایف 163بٹالین کے اہلکاروں پر گرینیڈ پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کی زد میں آکر  اے ایس آئی راما راج ،کانسٹبل شیشی کانت،کانسٹبل نریش کمار اور کانسٹبل پٹنا ئیک زخمی ہوگئے جنہیں علاج معالجہ کیلئے آرمی اسپتال سرینگر منتقل کیا گیا ہے ۔ ، ۔واقع کے فوراََ بعد فوج ،سی آر پی ایف و پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے محاصرہ کیااور قاضی گنڈ جانے والے راستوں پر ناکے بٹھا کر گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی لی گئی۔