ایس ایس پی ٹریفک ملیر کی ہدایت پر ٹریفک جام کے خاتمے کےلیے جانے والے سب انسپکٹر نےڈکیت پکڑ لیا ۔

 
0
482

کراچی جون 19(ٹی این ایس )ایس ایس پی ٹریفک ملیر کی ہدایت پر ٹریفک جام کے خاتمے کےلیے جانے والے سب انسپکٹر نےڈکیت پکڑ لیا ۔تفصیلات کے مطابق طاہر نورانی ایس ایس پی ٹریفک ملیر کو ٹریفک جام کی شکایت موصول ہوئی تھی سب انسپکٹر اکرم کو بیھجا سب انسپیکٹر نے ڈکیٹ کو موٹر سائیکل سوار سے ڈکیتی کرتے دیکھ کر دھر لیا ڈکیٹ سے ایک لوڈیڈ پستول برآمد کر لیا سب انسپیکٹر اکرم نے ڈکیت کو ملیر سٹی پولیس کے حوالے کر دیا۔ ڈکیت کو مین شاہرہ پر ڈکیتی کرتے ہوے رنگے ہاتھوں اسلحہ اور چھنی ہوئی موٹر سائیکل کے گرفتار کر نے پر انجمن تاجران کے رہنماء شوکت ربانی و سینر سحافی شکیل راجپوت جنرل کونسلر احمد باچاء ودیگر نے ٹریفک سیکشن قایدآباد کے سب انسپکٹر محمد اکرم کی تعریف کی ۔انکا کہنا تھا کہ اسکا کریڈیٹ ایس ایس پی ٹریفک طاہر نورانی کو جاتا ہےجو ناصرف اپنی ٹیم کو مستعد رکھتے ہیں بلکہ خود بھی زبردست چیک انیڈ بیلنس رکھتے ہوئے۔ دوپہر ساڑھے بارا بجے کے قریب انور بلوچ ہوٹل کٹ پر معطل ٹریفک کو کلئیر کرانے کے لئے ٹریفک سیکشن قائدآبادکے ایس آئی محمد اکرم موجود تھے اسی اثناء میں انہوں نے دیکھا کہ موٹر سائیکل پر سوار ایک ڈکیت ایک موٹر سائیکل سوار کو اسلحہ کے زور پر لوٹنے کی کوشش کررہا ہے چناچہ انہوں نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوہے ڈکیت جس کا نام بعد میں عادل ولد منظور معلوم ہوا کہ پستول بمعہ موٹر سائکیل کے گرفتار کرکے تھانہ ملیر سٹی پولیس کے حوالے کردیا اپنے فرائض منصبی کے ساتھ جرات ودلیری کا مظاہرہ کرنے پر ایس آئی ٹریفک پولیس کراچی محمد اکرم کو ستائش پیش کرتے ہیں