پی ٹی آئی قومی اسمبلی کی 240 نشستوں پرامیدوار کھڑے کریگی

 
0
286

اسلام آباد جون 19(ٹی این ایس)پاکستان تحریک انصاف قومی اسمبلی کی 240 نشستوں پر امیدوار کھڑے کرے گی، امیدواروں کی فہرست کیلئے باقی ماندہ ناموں کا اعلان آئندہ چوبیس گھنٹوں میں متوقع ہے ۔ ذرائع کے مطابق پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے درمیان طے پاگیا کہ قومی اسمبلی کی 272 نشستوں میں سے تحریک انصاف 240 پر امیدوار کھڑے کرے گی۔ذرائع کے مطابق پارٹی اجلا س میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ عمران خان تین دن میں شکایات پر فیصلہ کریں گے۔