چیف کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر اسلام آباد کی ہدایات پر وفاقی ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے ٹیمیں بھی آپریشن میں شریک ہیں۔ڈرائیکٹر ڈی ایم اے کیپٹن ریٹائرڈ سید علی اصغر
اسلام آباد 10 جون 2021 (ٹی این ایس): وفاقی دارالحکومت میں تجاوزات کے خلاف جاری مہم کے دوران جی 8 مرکز میں بھرپور اپریشن کیا گیا اپریشن کے دوران ڈرائیکٹر ڈی ایم اے کیپٹن ریٹائرڈ سید علی اصغر،وفاقی ضلعی انتظامیہ سے مجسٹریٹ صدر زون سی ڈی اے کے متعلقہ افسران اور اسلام آباد پولیس کے جوان بھی موجود رہے ڈی ایم اے گزشتہ ماہ یہاں آپریشن کرکہ تجاوزات مسمار کر دی تھی تاہم جی 8 مرکز اور دیگر مقامات پر ایک بار پھر تجاوزات قائم کی گئی تھی آپریشن کے دوران سی ڈی اے،ڈی ایم اے اور ایم پی او کی بھاری مشینری استعمال کی گئی ڈی ایم اے ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران سامان قبضے میں لیکر ڈی ایم اے سٹور منتقل کر دیا گیا ہے،عدالتی احکامات کے بعد چیف کمشنر و چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد نے ایڈمنسٹریٹر اسلام آباد،وفاقی ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے کو تجاوزات کے خلاف آپریشن کی ہدایات جاری کی تھی جس کے بعد ڈرائیکٹر ڈی ایم اے کی سربراہی میں تجاوزات کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کیا گیا ہے