مسلم لیگ ( ن ) سندھ کےسیکر یٹری اطلاعات  خواجہ طارق نذیر کی اہل پاکستان سے بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی اپیل

 
0
510

کراچی جون 19(ٹی این ایس)مسلم لیگ ( ن ) سندھ کےسیکر یٹری اطلاعات  خواجہ طارق نذیر نے  ن لیگ کے قائد میاں  محمد  نواز شریف کی اہلیہ  بیگم کلثوم نواز کی علالت پر گہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔پیرکو کشمیرہائوس سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی جمہوریت کے لئے بے پناہ خدمات ہیں۔ خصوصی طور پر جب آمر پرویز مشرف  کی جانب سے ملک میں مارشل لاء نا فذ کیا گیا  تھا تو بیگم کلثوم نواز نے جمہوریت کی بحالی کے لئے اہم کردار ادا کیا ۔ خواجہ طارق نذیر نے کہا کہ ایک طرف عمران خان کے دوست ملزم زلفی بخاری  جس کا نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ میں ہے اس کو  خصوصی طور پر ملک سے جانے کی اجازت دی جاتی ہے  تو دوسری جانب میاں محمد نواز شریف جو اپنی اہلیہ کی عیادت کے لئےملک سے جانا چاہتے تھے تو ان مشکل سے اجازت دی گئی ہے یہ دہرا معیار ختم ہونا چاہیے
انہوں نے مسلم لیگی کارکنان سمیت اہل پاکستان سے اپیل کی کہ وہ بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعاکریں