رہنما عوامی تحریک ،امیدوار حلقہ پی پی 18راولپنڈی غلام علی خان کے کاغزات نامزدگی منظور کر لئے گئے

 
0
368

عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری انتخابات کے حوالے سے جو بھی فیصلہ کریں گے اس پر عمل درآمد کریں گے
راولپنڈی 19جون(ٹی این ایس) رہنما عوامی تحریک ،امیدوار حلقہ پی پی 18راولپنڈی غلام علی خان نے کہا ہے کہ عوامی تحریک واحد جماعت ہے جو اس کرپٹ اور فرسودہ نظام کے خلاف صف آرا ہے،انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری فیڈرل کونسل کے اجلاس کے بعد انتخابات کے حوالے سے جو بھی فیصلہ کریں گے، ہم اس پر عمل درآمد کریں گے،وہ گزشتہ روز کاغزات نامزدگی منظوری کے بعدعوامی تحریک کے رہنما یاسر جنجوعہ ایڈووکیٹ ،وسیم خٹک،حاجی عبدالغفور،ملک طاہر جاوید،شیخ جاوید عالم،سہیل اقبال اور دیگر سے گفتگو کررہے تھے،انہوں نے کہا کہ،سانحہ ماڈل ٹاون کو چار سال کاعرصہ بیت گیا ،مگر آج دن تک ایف آئی آر میں نامزد ایک ملزم بھی نہ گرفتارہوا نہ ہی انصاف ملا، انہوں نے کہا کہ عدلیہ سے انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ عدلیہ اور قانون نافذکرنے والے ادارے انصاف میں اب زیادہ تاخیر نہیں کریں گے،انہوں نے کہا کہ، فیصل آباد بس ہوسٹس کا قتل شرمناک اور قابل افسوس ہے،وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے،ملزم کو فوری گرفتار کر کے عبرت ناک سزا دی جائے،فیصل آباد واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، اس واقعہ پر خواجہ سراسعد رفیق شور مچاتے اچھے نہیں لگتے ان کو شرم آنی چاھیے،سانحہ ماڈل ٹاون میں دو خواتین سمیت 14معصوم شہریوں کو سیدھی گولیاں مار کر شہید کرنے والے جو خود انصاف کی راہ میں اب تک رکاوٹ بنے رہنے والوں کو انصاف اور قانون کی باتیں زیب نہیں دیتیں،انہوں نے کہا کہ 17 جون کے شہداء کا خون وقت کے فرعونوں کے لئے وہ دریائے نیل ثابت ہو رہا ہے جس میں وہ اپنی دولت اور اقتدار سمیت غرق ہو کر رہیں گے۔