لتنوانی: پی ایس 6 پی پی کے امیدوار میر شبیر علی بجارانی کے سامنے کوئی بھی امیدوار نہ بچا، پی ایس 4 پی پی کے امیدوار حاجی عبدالرؤف کھوسو کا نامزدگی فارم مسترد اور پی ایس 5 پی پی کے امیدوار چیف سردار میر عابد خان سندرانی کا نامزدگی فارم بحال

 
0
1137

تنگوانی، جون 19 (ٹی این ایس): تنگوانی ضلع کے اندر سیاسی تبدیلیاں پی ایس 6 کے پی پی امیدوار میر شبیر علی بجارانی کے سامنے کوئی بھی امیدوار نہ بچا، پی ایس 4 پی پی کے امیدوار حاجی عبدالرؤف کھوسو کا نامزدگی فارم مسترد اور پی ایس 5 پی پی کے امیدوار چیف سردار میر عابد خان سندرانی کا نامزدگی فارم بحال ہو گیا.تفصیلات کے مطابق
کندھکوٹ ضلع کے اندر الیکشن کے ماحول میں گرما گرمی نامزدگی فارموں کی جاچ پڑتال کے آخری دن پر پی ایس 6 تنگوانی کا نامزدگی فارم بحال ہونے کے بعد اتحادیوں اور حامیوں کی جانب سے پہول برسائے گئے جبکہ پی ایس 5 کندھکوٹ پے پیپلز پارٹی کے امیدوار چیف سردار میر عابد خان سندرانی پر جو بہی اعتراض کئے گئے وہ آر او ختم کرکے نامزدگی فارم بحال کر دیئے اس موقع پر حمایتوں کی جانب سے خوشی کا اظھار کیا گیا پی ایس 4 پی پی کے امیدوار حاجی عبدالرؤف کھوسو کا نامزگی فارم مسترد کیا گیا پی ایس 6 ایم ایم اے کے امیدوار عبدالقیوم ھالیجوی کا نامزدگی فارم مسترد ہو گیا مسلم لیگ ن کی امیدوار بسیرا خاتون نہ آنے پر فارم مسترد کیا گیا پی ٹی آء کے امیدوار منیر احمد کھوسو پی پی امیدوار کے سامنے ہاتھہ اٹہا گئے پی ایس 6 پر باقی 3 امیدوار بچے ہیں جس میں پیپلز پارٹی کے امیدوار میر شبیر علی بجارانی، اور کورننگ امیدوار میر زریاب خان بجارانی، فتح محمد بجارانی جبکہ سندھہ کے اندر بنا مقابلے کا اعزاز میر شبیر علی بجارانی کے امکان روشن ہو گئے ہیں فارم بحال ہونے پر پی پی امیدوار میر عابد خان سندرانی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین کو الیکشن میں پتہ چلیگا کہ عوام کس کے ساتھہ ہے میں نے اپنے حلقے کے اندر ھمیشہ کام کروائے ہیں اسلئے عوام کی حمایت میرے ساتھہ ہے ذاتی ووٹ بیک کے ساتھہ شہر سمیت علاقے کے مختلف برادریوں کی حمایت حاصل ہے مخالف کو عوامی طاقت سے تاریخی شکست دینگے میر شبیر علی بجارانی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے اندر سیاسی طاقت ھمیشہ بجارانی خاندان کے پاس رہی ہے میرے بابا مرحوم میر ھزار خان بجارانی اپنی سیاسی زندگی میں علاقوں والوں کی خدمت میں گذاری ہے شہر سمیت ضلع کے اندر جو بہی ترقیاتی کام کروائے ہیں وہ عوام کے سامنے ہیں آنے والے وقت میں بہی اپنے بابا میر ھزار خان بجارانی کے دیئے ہوئے مشن پر چل کر یہاں کی عوام کی خدمت کی جائیگی