معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی چئیرمین قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک سے ملاقات

 
0
376

اسلام آباد مارچ 19 (ٹی این ایس): ملاقات میں پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامد اور ڈائریکٹر این آئی ایچ ڈاکٹر محمد سلمان بھی شریک تھے، ڈاکٹر ظفر مرزا نے سینیٹر رحمان ملک کو کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی، ملاقات میں قائمہ کمیٹی داخلہ کیطرف سے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے دئیے گئے سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ قائمہ کمیٹی داخلہ کی سفارشات حکومت کو کرونا وائرس کی بروقت تدارک میں مددگار ثابت ہونگی۔ کرونا وائرس کی مریضوں کی تعداد میں ممکنہ اضافے کے پیش نظر حکومت زیادہ سے زیادہ ٹیسٹنگ کٹس منگوائے۔ وزیراعظم چاروں صوبوں کی وزرائے اعلٰی کا مشترکہ اجلاس بلائے۔ وزیراعظم کروناوائرس پر قابو پانے کیلئے چاروں صوبوں کو ریلیف گرانٹ کا اعلان کرے۔

قوم کو یکجا ہوکر اختیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرکے کروناوائرس کو شکست دینا ہوگا۔ تفتان بارڈر پر ایران سے آئے ہر زائر کا باقاعدہ کرونا ٹیسٹ کیا جائے۔ زائرین کو 14 دن تک قرطینہ سنٹرز میں رکھکر و ٹیسٹ کلییر ہونے پر گھر جانے دیا جائے۔ قرطینہ سنٹرز کو کرونا وائرس کے متعلق بین الااقوامی معیار کی طبی سہولیات سے آراستہ کیا جائے۔ حکومت مزدور طبقے اور قرطینہ سینٹرز میں رکھے گئے افراد کی خاندانوں کے لئے راشن کارڈ کا اجرا کرے۔