اسلام آباد، پشاورموڑ اتوار بازار میں آتشزدگی،امدادی ٹیمیں آگ بھجانے میں مصروف

 
0
1117

اسلام آباد جولائی 18(ٹی این ایس)اسلام آباد کے پشاورموڑ اتوار بازار میں آگ گئی ،جس کا دھواں کئی کلومیٹر دور تک دیکھا جا سکتا ہے جبکہ امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دی گئیں ہیں ۔

ریسکیو حکام کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ اسلام آباد کے علاقہ پشاورموڑ اتوار بازار میں پیش آیا ہے اور آگ کی شدت میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے ،گارمنٹس کی دکانیں زیادہ ہونے کے باعث مسائل کاسامنا ہے جبکہ یہاں پر عوام کا بھی کافی رش ہوتا ہے جس کے باعث خدشات ہیں ۔ا ن کا مزید کہنا تھا کہ اسی مقام پر قریب سے میٹروبس بھی گزرتی ہے اور قریب میں ہی جنگل ہونے کے باعث امدادی کاموں میں رکاوٹ کا سامنا ہے ۔

ریسکیو حکام کا مزید کہنا تھا کہ تاحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں لیکن فائر بریگیڈ کی 5گاڑیاں آگ بھجانے میں مصروف ہیں جبکہ 100سے زائد دکانیں جل کر راکھ ہو گئیں ہیں اور تیز ہوا کے باعث آگ بھجانے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔