کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ،نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنا رہے ہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا

 
0
391

اسلام آباد ۔ 20 مارچ (ٹی این ایس) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی سیکرٹری ہیلتھ چیف کمشنر اسلام آباد، تمام ہسپتالوں کے سربراہان اور اسلام آباد کی انتظامیہ نے شرکت کی۔ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنا رہے ہیں، اسلام آباد کے لوگوں کیلے جلد ایک ایڈوائزری جاری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے قومی جذبہ سے سر شار ہو کر کام کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال اور صحت کی حفاظت کو یقینی بنانا ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، عوام کے تحفظ کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سہولیات کو آلودگی سے پاک رکھ کر اس بیماری کے پھیلاو¿ کو روک سکتے ہیں۔