قومی اسکیم پر نااہل شخص کی تصاویر لگانا شرم ناک ہے ٗ کیا مسئلے کو پارلیمان میں اٹھایا جائیگا ؟ ترجمان تحریک انصاف 

 
0
350

اسلام آباد ،جنوری 21(ٹی این ایس):پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایک نااہل شخص کی تصاویر نیشنل اسکیم پر لگانا انتہائی شرم ناک ہے۔پی ٹی آئی کے ترجمان نے الزام لگایا کہ قومی وسائل بے دریغ استعمال کرکے نااہل شخص کی تشہیر پر ضائع کیے جا رہے ہیں ٗ کیا اس مسئلے کو پارلیمان میں اْٹھایا جائے گا؟ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ ن لیگ عدالتی احکامات اورقوانین کی دھجیاں اڑانے میں مثال نہیں رکھتی ۔