میانوالی زمین کے تنازع پر 4 افراد فائرنگ سے جاں بحق

 
0
971

میانوالی ،جنوری 21(ٹی این ایس):میانوالی میں زمین کے تنازع پر مخالفین کی فائرنگ سے 3 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق کالا باغ کے نواحی علاقہ تبی سر کے گاؤں روغان میں غفران نامی شخص اور اس کے ساتھی نے گھریلو تنازع پر فائرنگ کر کے ایک ہی گھر کے چار افراد کو قتل کر دیا۔فائرنگ سے جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی گھر سے ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں مقتول شخص کی والدہ ، بیوی اور بیٹی شامل ہیں ۔ مرنے والے اور مارنے والے آپس میں رشتہ دار تھے ٗچاروں لاشوں کو تحصیل ہسپتال کالا باغ منتقل کر دیا گیا ہے۔ آر پی او سرگودھا ڈاکٹر اختر عباس نے ڈی ٗپی او میانوالی صادق علی ڈوگر کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم جاری کر دیا۔