حکومت کا ’احساس کفالت پروگرام‘ کی ادائیگی کے لیے ڈیجیٹل نظام متعارف

 
0
791

اسلام آباد جنوری 26 (ٹی این ایس): حکومت کا ’احساس کفالت پروگرام‘ کی ادائیگی کے لیے ڈیجیٹل نظام متعارف، ڈیجیٹل نظام پروگرام کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا، متعدد افراد فائدہ اٹھا سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق خوردہ فروش کی اجارہ داری کو کم سے کم کر نے اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے حکومت نے احساس کفالت پروگرام کے لئے ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام متعارف کرایا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ احساس کفالت پروگرام رواں ماہ کی 31 تاریخ کو شروع کیا جائے گا۔ آج غربت کے خاتمے اور معاشرتی تحفظ سے متعلق وزیر اعظم پاکستان کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اس سلسلے میں ایک ایچ بی ایل اے ٹی ایم کا افتتاح کیا۔اس سے پہلے ملک بھر میں خوردہ فروشوں نے غیرقانونی طور پر رقم کی ایک خاص رقم کاٹی تھی۔ لیکن اب احساس کفالت پروگروم سے فائدہ اٹھانے والوں کو بائیو میٹرک اے ٹی ایم کے ذریعے بغیر کسی کٹوتی کے پوری رقم مل جائے گی۔
ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ لاکھوں غریب خواتین کو ہر ماہ احساس کفایت پروگرام کے تحت 2 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے ایچ بی ایل اور بینک الفلاح کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ احسان کفالت پروگرام سے مستفید افراد بائیو میٹرک تصدیق کے بعد ان بینکوں کے مختلف اے ٹی ایم پر اپنی ماہانہ ادائیگی وصول کرسکیں گے۔ قبل ازیں سینئر رہنما پی ٹی آئی وسابق ایم پی اے چوہدری عظیم نوری گھمن نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا احساس پروگرام ملک کا سب سے بڑا عوامی فلاح کا منصوبہ ہے ’’کلین اینڈ گرین پاکستان ‘‘ مہم بھی ملک وقوم کا احساس کرتے ہوئے عمران خان نے شروع کی ہے یہ صاف اورسرسبز ماحول انسانی زندگی کے لیے بہت ضروری ہے آیئے احساس کرتے ہوئے ہم بھی اپنے اردگرد کے ماحول سمیت اپنے گلی محلے اورشہر کو صاف اورگرین رکھنے کے لیے حکومت کا ساتھ دیں یہی پاکستانیت ہے ان خیالات کااظہار انہوںنے شہر کو کلین اینڈ گرین بنانے کی مہم کے سلسلے میں شہر کے وزٹ کے دوران شہریوں سے گفتگو میں کیاتھا۔
انہوں نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان غریبوں کا احساس کرتے ہوئے ان کی فلاح وبہبود کے لیے ایک اورانقلابی منصوبے ’’احساس کفالت پروگرام ‘‘لانچ کرنے جارہے ہیں اس احساس کفالت پروگرام سے صرف مستحق بیوہ خواتین اور نادار افراد کو مالی امداد ملے گی عمرا ن خان کے اس عوامی فلاح کے پروگرام سے 5لاکھ مستحق افراد مستفید ہوں گے احساس کفالت کارڈ کے اجراء سے لے کر امداد ملنے تک سارا عمل شفافیت پر مبنی ہوگا اورہر مستحق فرد کو تقریباً 2ہزارروپے مالی امداد ملا کرے گی عظیم نوری کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اوروزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی حکومت ہر طبقے کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرنے جارہی ہے بس کرپٹ مافیا اوراس کے حواری ناامید ی پھیلارہے ہیں لیکن عوام ان کے رونے دھونے میں نہیں آئیں گے لوگ جان گئے ہیں ،پہنچان گئے ہیں اورپرکھ لیاہے کہ کون اپنی جان ،مال ،آل کا احساس کررہا ہے اورکون ملک وقوم کا حقیقی خیر خواہ اوراحساس کررہا ہے حقیقت یہی ہے کہ عمران خان نے اپنی سیاست ملک وقوم کے احساس سے شروع کی اوراحساس پر ہی وہ بطور وزیراعظم پالیسیا ں اوراقدامات اٹھا رہے ہیں ۔