جہانگیرترین نے معروف اینکرز شاہ زیب خانزاہ اور وسیم بادامی کے خلاف دعویٰ دائر کر دیا

 
0
647

اسلام آباد جنوری 26 (ٹی این ایس): جہانگیرترین نے معروف اینکرز شاہ زیب خانزاہ اور وسیم بادامی کے خلاف دعویٰ دائر کروادیا، پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما نے ساکھ کو نقصان پہنچانے کے الزام میں ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے معروف اینکرز شاہ زیب خانزادہ اور وسیم بادامی کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرہ دیا ہے۔
سینئر رہنما کا کہنا ہے کہ اکیس اور تئیس جنوری کو ہونے والے پروگرامز میں دونوں اینکرز نے ان کیخلاف جھوٹے الزامات لگائے۔ انھوں نے کہا کہ اگر دونوں اینکرز چودہ دنوں میں معافی نہیں مانگیں گے تو انکے خلاف ایک ارب روپے کا ہرجانہ کیا جائیگا جس پر قانونی کاروئی کی جائیگی۔ انکا مزید کہنا ہے کہ مذکوران پروگرامز یورپ اور برطانیہ میں بھی دیکھے گئے اور ان ممالک میں بھی قانونی کاروائی کی جائیگی۔
اس سے قبل صحافی معید پیرزادہ کو انٹرویو دیتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ق لیگ کو حکومت کو زیادہ تنگ نہیں کرنا چاہیئےکیونکہ جو سیٹیں وہ جیتے ہیں وہ بھی پی ٹی آئی کی ساتھ ایڈجسمنٹ کی وجہ سے جیتے ہے۔مزید بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ق لیگ کو حکومت سے تحفظات ہیں لیکن انہیں جلددور کر دیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ کچھ وقت میں حکومت کواتحادی جماعتوں ق لیگ اور ایم کیو ایم کی جانب سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا جس میں دونوں پارٹیوں کی جانب سے شکایات سامنے رکھی گئی تھیں اور اتحادی ختم کرنے کی دھمکی بھی دی گئی تھی جس کے بعد کنوینیر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کی جانب سے استعفیٰ بھی جمع کروایا گیا تھا۔
ستعفیٰ کے بعد بھی جہانگیر ترین نے کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکزی دفتر کادورہ کیا تھا اور انہیں حکومت کے ساتھ اتحاد میں رہنے کی تلقین کرنے اور معاملات کو درست سمت میں لے جانے کی کوشش کی گئی تھی۔ق لیگ کی جانب سے بھی بار بار تحفظات کا اظہار کیا جا رہا تھا جس میں کہا جا رہا تھا کہ ان کو فنڈز جاری نہیں کئے جا رہے جس کی وجہ سے ان کو مشکلات کا سامنا ہے۔
ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر برائے ہاوسنگ طارق چیمہ کا کہنا تھا کہ ان کے لوگ ا ب ان سے سوال کر رہے ہیں کہ وہ مسائل کے حل کے لئے کہاں جائیں لیکن ہمارے پاس فنڈز ہی نہیں ہیں۔اسی بارت میں بات کرتے ہوئے رہنما پاکستان تحریک انصاف جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ق لیگ جو سیٹیں جیتی ہے وہ بھی پی ٹی آئی کی ایڈجسمنٹ کی وجہ سے جیتی ہے او ق لیگ کو جن مشکلات کا سامنا ہے حکومت کی جانب سے انہیں جلد ختم کر دیا جائے گا لیکن اتحاد کو کسی صورت ختم نہیں کیا جائے گا ۔