اقتصادی امورڈویژن غیر ملکی قرضوں کادرست اندازہ جبکہ وزارت خزانہای اے ڈی اگلے مالی سال کے دوران دیے جانیوالے قرضوں کا تخمینہ لگائے: اسد عمر کی ہدایت
اسلام آباد،اگست 28(ٹی این ایس):وزیرخزانہ اسدعمر کی زیر صدارت اقتصادی امور ڈویژن کا اجلاس۔
اجلاس میں پاکستان کے ذمہ ملکی اورغیر ملکی قرضوں پر بریفنگ دی گی اور غیرملکی فنڈنگ سے جاری منصوبوں سے متعلق بھی آگاہ کیاگیا۔
اس موقع پر اسد عمر نے ہدایت کی ہے کہ اقتصادی امورڈویژن غیر ملکی قرضوں کادرست اندازہ لگائے جبکہ وزارت خزانہای اے ڈی اگلے مالی سال کے دوران دیے جانیوالے قرضوں کا تخمینہ لگائے۔