اسلام آباد ائیرپورٹ پر تشویش ناک حادثہ،سب کی دوڑیں لگ گئیں

 
0
8396

اسلام آباد جنوری 26 (ٹی این ایس): اسلام آباد ائیرپورٹ پر تشویش ناک حادثہ،سب کی دوڑیں لگ گئیں، رن وے پر جہاز کو راستہ دیکھانے والی گاڑی خود ہی راستہ بھول کر پی آئی اے کی بس سے جا ٹکرائی۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز ملک کے سب سے بڑے اسلام آباد ائیرپورٹ کے رن وے پر ایک حادثہ پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ رن وے پر جہاز کو راستہ دیکھانے والی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔
جہاز کو راستہ دیکھانے والی گاڑی رن پر ہی کھڑی پی آئی اے کی بس سے جا ٹکرائی۔ خوش قسمتی سے جس وقت حادثہ پیش آیا اس وقت گاڑی کے پیچھے کوئی طیارہ موجود نہیں تھا ورنہ زیادہ نقصان ہو جانے کا خدشہ تھا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ حادثے کے باعث پی آئی اے کی بس اور جہاز کو راستہ دکھانے والی گاڑی کو تو شدید نقصان پہنچا، تاہم بس میں موجود مسافر اور گاڑی میں موجود عملہ بالکل محفوظ رہے۔ واقعے کے حوالے سے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھی اسلام آباد ائیرپورٹ پر ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا تھا۔ 4 سالہ بچی ماں کی گود سے برقی زینے پر گر کر جاں بحق ہوگئی تھی۔