عدم اعتماد کے دن پارلیمنٹ نہیں جائیں گے، عامر ڈوگر

 
0
110

اسلام آباد 01 اپریل 2022 (ٹی این ایس): وزیر اعظم کےمعاون خصوصی برائے سیاسی امور عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں جو سیاسی حالات ہے، میچ اب آخری اوورز میں چلاگیا ہے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں عامر ڈوگر کا کہنا تھاکہ امید ہے عمران خان سرخرو ہوں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ عمران خان عدم اعتماد کے دن پارلیمنٹ نہیں جائیں گے، جبکہ عمران خان نے ووٹنگ کے دن کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دےدی ہے۔

عامرڈوگر کا کہنا تھاکہ وزیر اعظم نے حکومتی اراکین کو اتوار کے روز اسمبلی جانے سے روکا ہے، جوحکومتی اراکین اپنی حکومت کےخلاف ووٹ دینگے وہ تاحیات نااہل ہوں گے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر اتوار کو ووٹنگ ہوگی۔