تحریک عدم اعتماد، نمبرز پورے، پرسوں عمران خان کو شکست ہو گی، شہباز شریف

 
0
148

اسلام آباد 01 اپریل 2022 (ٹی این ایس): قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے لیے ان کے نمبرز پورے ہیں، پرسوں عمران خان کو شکست ہو گی، خط عمران خان کا آخری ہتھکنڈا ہے، 7 مارچ کو خط ملا تو تین ہفتے کیوں خاموش رہے۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان نے احتساب کا نعرہ لگا کر بدترین انتقام لیا۔ان کے خلاف درجنوں مقدمات بنائے گئے مگر ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہ کر سکے،احتساب کا بیانیہ دم توڑ چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میری جان کو خطرہ ہے، وزیراعظم

عمران خان ، اسد عمر اور پرویز خٹک نے سی پیک کے خلاف باتیں کیں اور چینی کمپنیوں پر کرپشن کے الزامات لگائے۔

عمران خان کہتے ہیں کہ ان کے خلاف عالمی سازش ہو رہی ہے، امریکہ سے واپسی پر انہوں نے کہا تھا کہ ایسے لگ رہا ہے جیسے ورلڈ کپ جیت کر آ رہا ہوں۔۔