جگنو محسن نے مسلم لیگ ن میں شامل ہونےکا اعلان کر دیا

 
0
141

اسلام آباد 01 اپریل 2022 (ٹی این ایس): اوکاڑہ سے منتخب ہونے والی آزاد رکن پنجاب اسمبلی جگنو محسن نے مسلم لیگ ن میں شامل ہونےکا اعلان کردیا۔

جگنو محسن پی پی 184 سے 2018 میں آزاد حیثیت سے کامیاب ہوئی تھیں۔ جگنو محسن کہتی ہیں کہ حمزہ شہباز کی شکرگزار ہوں،انہوں نے خوش اسلوبی سے مجھے بلایا۔

ادھر حمزہ شہباز نے جگنو محسن کی ن لیگ میں شمولیت کا خیر مقدم کیا ہے۔