پی ایس 16 سے تحریک انصاف کے رہنما محمد علی کی نااہلی کا فیصلہ برقرار

 
0
297

قمبر شہداد کوٹ سے تحریک انصاف کے امیدوار محمد علی اثاثوں سے متعلق وضاحت نہیں دے سکے، سپریم کورٹ
اسلام آباد جولائی 18(ٹی این ایس)سپریم کورٹ نے سندھ کی صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 16 قمبر شہداد کوٹ سے تحریک انصاف کے رہنما محمد علی کی نااہلی کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے پی ٹی آئی رہنما محمد علی کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے قرار دیا کہ پی ایس 16 قمبر شہداد کوٹ سے امیدوار محمد علی اثاثوں سے متعلق وضاحت نہیں دے سکے۔سپرہم کورٹ نے محمد علی کی نااہلی کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔یاد رہے کہ ریٹرننگ افسر نے اثاثے چھپانے کے الزام میں پی ٹی آئی کے محمد علی کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے تھے۔