نیب کراچی کی بڑی کارروائی، این آئی سی ایل اسکینڈل کا ایک اور ملزم گرفتار

 
0
345

ملزم شہاب صدیقی این آئی سی ایل انوسمٹمنٹ پالیسی کا سابق منیجر اور 2008 میں ایف ڈی بی آئی بی ایل میں 10 کروڑ کی غیر قانونی انوسمنٹ کی منطوری دینے والے بورڈ کا حصہ تھا
کراچی، جون 19 (ٹی این ایس): نیب نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے این آئی سی ایل اسکینڈل کے ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ملزم کی شناخت شہاب صدیقی کے نام سے ہوئی ہے۔نیب کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ملزم شہاب صدیقی این آئی سی ایل انوسمٹمنٹ پالیسی کا سابق منیجر تھا جو 2008 میں ایف ڈی بی آئی بی ایل میں 10 کروڑ کی غیر قانونی انوسمنٹ کی منطوری دینے والے بورڈ کا حصہ تھا۔
نیب ترجمان نے کہا کہ این آئی سی ایل کے دیگر اعلیٰ افسران کی ملی بھگت سے قومی خزانے کو ساڑھے 6 کروڑ نقصان پہنچائے جانے کا الزام ہے اور نیب کی جانب سے دائر کیے جانے والے ریفرنس میں 13 ملزمان نامزد ہیں۔