افتخار چوہدری نے جس بیہودگی کا انتخاب کیا تھا انہیں اس کا جواب مل گیاہے: بابر اعوان

 
0
366

اسلام آباد سے تکنیکی وجوہات کی بنیادپر عمران خان کے کاغذات مسترد کئے گئے ہیں۔ جلد ہی بیان حلفی کے حوالے سے ریٹرننگ افسر کا اعتراض دور کرکے اپیل دائر کریں گے: بیان

اسلام آباد، جون 09 (ٹی این ایس): افتخار چوہدری نے جس بیہودگی کا انتخاب کیا تھا انہیں اس کا جواب مل گیاہے۔الحمدللہ اسلام آباد کے علاوہ تمام حلقوں سے چیئرمین تحریک انصاف کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں۔ یہ بات مرکزی سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف ڈاکٹر بابر اعوان نے آج اپنے ایک بیان میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد سے تکنیکی وجوہات کی بنیادپر عمران خان کے کاغذات مسترد کئے گئے ہیں۔ جلد ہی بیان حلفی کے حوالے سے ریٹرننگ افسر کا اعتراض دور کرکے اپیل دائر کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان جیسے معتبر منصب پر رہنے والے شخص نے غیر اخلاقی مہم کا سہارا لیا، ان کے خلاف قذف اور سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی پرغور کررہے ہیں۔ بابر اعوان نے مزید کہا کہ شریفوں کی ایماءپر کی جانے والی ہر شرارت ناکام و نامراد ہو گی۔افتخار چوہدری اپنے لئے جتنی شرمندگی چاہیں سمیٹیں، عمران خان کا رستہ نہیں روک پائیں گے۔