عمران خان کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی، چاروں مقدمات میں ضمانت منظور

 
0
425

اسلام آباد نومبر 14(ٹی این ایس):پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی ہوئی، عمران خان کے خلاف زیر سماعت چاروں مقدمات میں ضمانت منظور ہو گئی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے خلاف 4مقدمات انسداد دہشتگردی عدالت میں زیر سماعت ہیں ۔4میں سے 3مقدمات میں عدالت عمران خان کو اشتہاری قرار دے چکی ہے ۔وہ مقدمات جن میں عدالت عمران خان کو اشتہاری قرار دے چکی ہے ان میں ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو کیس،پی ٹی وی حملہ کیس اور پارلیمنٹ حملہ کیس شامل ہیں ۔پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے جس کے بعد عمران خان کے خلاف زیر سماعت چاروں مقدمات میں ضمانت منظور ہو گئی۔