بھارت نے سی پیک کو سبوتاژ کرنے کیلئے 50 کروڑ ڈالر مختص کر رکھے ہیں، جنرل زبیر محمود حیات

 
0
310

 

اسلام آباد،نومبر14(ٹی این ایس):چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کا کہنا ہےکہ بھارت نے سی پیک کو سبوتاژ کرنے کیلئے 50 کروڑ ڈالر مختص کر رکھے ہیں۔ اسلام آباد میں ’جنوبی ایشیا کی علاقائی جہتیں اور تذویراتی خدشات‘ کے موضوع پر ہونےو الی 2 روزہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل زبیر محمود نے کہا کہ بھارت سیکولر سے انتہاپسند ہندو ملک بن چکا۔

مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور پاکستان کیخلاف رویہ اسکی مثال ہے۔جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ بھارت نے سی پیک کو سبوتاژ کرنے کیلئے 50 کروڑ ڈالر مختص کر رکھے ہیں، ٹی ٹی پی ۔ را اور بلوچ علیحدگی پسندوں کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کرائی جا رہی ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر بدستور جوہری جنگ کے خطرات کا پیش خیمہ ہے، کشمیر میں بھارتی فوج کا ظلم اور پاکستان کی طرف جنگی ہیجان واضح ہے۔

ہر 20 کشمیریوں پر ایک فوجی ہے، 94 ہزار کشمیری شہید کیے جا چکے، 7،700 سے زائد کشمیریوں کی بینائی جا چکی۔ جنرل زبیر محمود کا کہنا تھا کہ بھارت سے تعلقات کا راستہ صرف کشمیر سے ہوکر گزرتا ہے، اس میں کوئی باس پاس نہیں۔افغانستان کے حوالے جنرل زبیر محمود کا کہنا تھا کہ افغانستان، ایشیاکاگیٹ وے ہے۔افغانستان میں کمزور گورننس اور دراڑ زدہ مفاہمتی عمل مسائل کا پیش خیمہ ہے۔افغان عدم استحکام کی پاکستان بھاری قیمت چکا رہا ہے۔افغان سرزمین پر دہشت گردی کے ٹھکانے کلیدی مسائل کا باعث ہیں۔