فلم ’’سات دن محبت ان‘‘دیکھنے کیلئے سینما گھروں کے باہر کھڑکی توڑ رش

 
0
367

’’سات دن محبت ان‘‘ عید دنگل میں کامیاب ترین فلم رہی اور محض تین دنوں میں چار کروڑ کا بزنس کیا
لاہور 20جون (ٹی این ایس ) اداکارہ ماہرہ خان کی شاندار پرفارمنس پر مشتمل’’سات دن محبت ان‘‘ عید دنگل میں کامیاب ترین فلم رہی اور محض تین دنوں میں چار کروڑ کا بزنس کیا۔مزاح اور رومانس سے بھرپور فلم کی کاسٹ میں اداکارہ ماہرہ خان اور شہریار منور سیمت دیگر فنکار شامل ہیں جن کی اداکاری نے دیکھنے والوں کے دل موہ لئے ۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ ’’سات دن محبت ان‘‘ بہترین فلم ہے، فلم دیکھنے کے بعد عید کا مزہ دوبالا ہو گیا ہے۔ شائقین کا مقبول فلم دیکھنے کیلئے سینما گھروں کے باہر کھڑکی توڑ رش لگا ہے۔