کوٹ ادو 20جون(ٹی این ایس)مظفرگڑھ کے قومی اسمبلی کے 2 حلقوں میں تحریک انصاف کی جمشیددستی کی ممکنہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی اطلاعات پر پی ٹی ا?ئی کے کارکنوں نے تحصیل کوٹ ادو میں احتجاجی مظاہرہ کیا ٗمشتعل کارکن نے اپنی موٹر سائیکل کو آگ لگادی۔این اے 183 پر ممکنہ طور پر جمشید دستی کوسپورٹ کرنے کی اطلاع پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے سنانواں میں محمودکوٹ چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور روڈ کو بلاک کردیا، مشتعل کارکن نے اپنی ہی موٹرسائیکل کو آگ لگادی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ پارٹی کی جانب سے جمشیددستی کی سپورٹ کا فیصلہ کسی صورت قبول نہیں کیاجائے گا۔کارکن جمشیددستی کو ووٹ نہیں دیں گے۔گزشتہ روز این اے 182 سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے کارکنوں نے بھی جمشیددستی کیخلاف جھنگ موڑ پر احتجاج کیاتھا۔