والدہ کی حالت نازک ہے، لوگ ابہام کی باتیں کرکے دکھ پہنچا رہے ہیں ٗحسین نواز

 
0
274

میری والدہ وینٹی لیٹر پر ہیں ٗ نوازشریف اور مریم نواز کو احتساب عدالت کی جانب سے چار دن کا استثنیٰ دیا گیا ہے ٗ یہ دکھ کی بات ہے ٗ میڈیا سے گفتگو
اہلیہ کلثوم نواز کی صحت سے متعلق انہیں اللہ سے ہی امید ہے ٗ نوازشریف ۔۔۔۔۔۔ مریم نواز کی قوم سے دعاؤں کی اپیل
لندن20جون(ٹی این ایس) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد ٗ سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ ان کی والدہ کلثوم نواز کی حالت نازک ہے ٗایسے میں لوگ ابہام کی باتیں کرکے ان کے خاندان کو دکھ پہنچا رہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسین نواز نے کہاکہ ان کے والد نواز شریف اور بہن مریم نواز کو احتساب عدالت کی جانب سے 4 دن کا استثنیٰ دیا گیاجبکہ ان کی والدہ وینٹی لیٹر پر ہیں ٗ یہ دکھ اور افسوس کی بات ہے۔حسین نواز کاکہنا تھا کہ سب جانتے ہیں کہ ان کی والدہ کی جمہوریت کیلئے کیا خدمات ہیں۔واضح رہے کہ کینسر کے عارضے میں مبتلا بیگم کلثوم نواز گزشتہ کئی ماہ سے علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں جہاں ان کی کئی کیمو تھراپیز ہو چکی ہیں۔رواں ماہ 15 جون کو کلثوم نواز کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں ایک بار پھر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ وینٹی لیٹر پر ہیں۔گزشتہ روز طبی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ سامنے آئی تھی کہ بیگم کلثوم نواز کے اعضائے رئیسہ درست کام کررہے ہیں، وینٹی لیٹر پر جانے کے بعد ایک بار انہوں نے آنکھیں بھی کھولیں جبکہ ڈاکٹرز 24 گھنٹے سابق خاتون اول کی نگہداشت کر رہے ہیں۔دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ اہلیہ کلثوم نواز کی صحت سے متعلق انہیں اللہ سے ہی امید ہے ٗ کلثوم نواز کی صاحبزادی مریم نواز نے بھی والدہ کی صحت یابی کے لیے قوم سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔