نگراں وزیراعظم بھی ماضی کے حکمرانوں کی روش پرچل پڑے

 
0
352

شاہی پروٹوکول نے ایک طرف جہازوں کی آمدورفت رکوائی تو دوسری جانب شہر قائد کی سڑکوں پر ٹریفک سگنلز کی پاسداری کے چکر میں ٹریفک جام کروا دیا
کراچی20جون(ٹی این ایس)نگراں وزیراعظم ناصر الملک کا شاہی پروٹوکول نے ایک طرف جہازوں کی آمدورفت رکوائی تو دوسری جانب شہر قائد کی سڑکوں پر ٹریفک سگنلز کی پاسداری کے چکر میں ٹریفک جام کروا دیا۔تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم بھی ماضی کے حکمرانوں کی روش پرچل پڑے، زمین تو زمین، آسمان پر بھی ٹریفک جام کرادیا، نگراں وزیراعظم ناصر املک کے دورہ سوات کے پروٹووکول کی ابھی دھول بھی نہ بیٹھی کہ نگراں وزیارعظم کی کراچی آمد ہوئی۔ناصر الملک کا شاہی پروٹوکول کے باعث ایئرٹریفک رکا رہا، ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم کی کراچی آمد پر ایئرفیلڈ سینتیس منٹ تک بند رہی۔کسی بھی پروازکولینڈیاٹیک آف کرنے کی اجازت نہ ملی۔کراچی کی سڑکوں پربھی کچھ ایسا ہی حال رہا، ناصر الملک کے وی آئی پی پروٹوکول نے طارق روڈ پرٹریفک رکوادی جبکہ ایمبولنس کوبھی راستہ نہیں دیا گیا۔دوسری جانب اسٹارگیٹ پرسگنل بند ملا تونگراں وزیراعظم لا لشکر سمیت سگنل کھلنے کا انتظار کرتے رہے۔