گورنرہاؤس میں روزانہ صبح 6 سے 10 بجے اور اتوار کو شام 4:30 سے 6:30 بجے تک فیملیز کو داخلے کی اجازت ہوگی

 
0
368

کراچی، ستمبر 07(ٹی این ایس):  گورنرسندھ عمران اسماعیل کی ہدایت پر گورنرہاﺅس کا مخصوص حصہ عوام کے لئے 7 ستمبر 2018 ءسے کھولا جارہا ہے، گورنرہاﺅس داخلہ کی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں جس کے مطابق گورنرہاؤس میں داخلہ کا وقت صبح 6:00 بجے سے 10:00 بجے تک جبکہ اتوار کے روز شام 4:30 سے 6:30 بجے تک ہوگا۔

گورنر ہاؤس میں گروپ کی صورت میں داخلہ کے لئے پیشگی تحریری درخواست دے کر اجازت حاصل کرنی ہوگی ۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چونکہ گورنرہاؤس قومی اثاثہ ہے اس لئے اس کی دیکھ بھال ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ گورنرہاﺅس کی املاک کو نقصان پہنچانا قانوناً جرم ہوگا جبکہ کسی بھی ہنگامی صورت میں جگہ خالی کرائی جا سکتی ہے جبکہ طلب کرنے پر مذکورہ فرد کو اپنی شناخت کروانا ہوگی جبکہ اس دوران نگہبان کیمرے بھی کام کررہے ہوں گے۔