شہر بھر میں جلوس ہائے عزا کے راستوں میں اور امام بارگاہوں و مساجد کے اطراف گندگی ،کچرے کا ڈھیر لگا ہوا ہے، صوبائی و شہری حکومتیں ملت تشیع کو مسائل کے حل کے حوالے سے لالی پوپ دینا بند کریں: شیعہ علماء کونسل سے خطاب
کراچی، ستمبر 07(ٹی این ایس): شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کا اہم اجلاس صوبائی دفتر میں صوبائی صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کی صدارت میں منعقد ہواجس میں خطاب کرتے ہوئے علامہ ناظر عباس تقوی کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کی آمد کے موقع پر سندھ حکومت اور شہری انتظامیہ شدید مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کر رہی ہیں شہر بھر میں جلوس ہائے عزا کے راستوں میں اور امام بارگاہوں و مساجد کے اطراف گندگی اورکچرے کا ڈھیر لگا ہوا ہے سندھ حکومت اور شہری انتظامیہ عوام کو بے وقوف بنانے کے بجائے اپنا قبلہ درست کریں اور مسائل حل کریں کراچی بھر میں جلوس عزا کی گزر گاہوں اور امام بارگاہوں و مساجد کے اطراف سیوریج کا گندہ پانی کھڑا ہے گندگی کا ڈھیر لگا ہوا ہے لائٹس کا مناسب انتظام نہیں ہے گڑھوں کی بھرمارہے سڑکوں کی استر کاری کا مسئلہ تاحال برقرار ہے بدترین صورتحال سندھ حکومت و شہری انتظامیہ کی نااہلی و غفلت کامنہ بولتا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی و شہری حکومتیں ملت تشیع کو مسائل کے حل کے حوالے سے لالی پوپ دینا بند کریں محرم الحرام کی آمد کے موقع پر مسائل کے حل کے حوالے سے حکومتی و انتظامی ادارے شدید غفلت کا مظاہرہ کر رہے ہیں سندھ حکومت اور شہری حکومت مل کر عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں صوبائی و شہری حکومتیں ایک دوسرے پر الزام تراشیاں کرنے کے بجائے قبلہ درست کریں اور عوامی مسائل حل کریں سندھ حکومت اور شہری انتظامیہ اگر مسائل حل نہیں کر سکتے تو جھوٹے وعدے نہیں کریں علامہ ناظر عباس تقوی نے مزید کہا کہ محرم الحرام میں کراچی سمیت سندھ بھر میں شیعہ علما و ذاکرین کو خصوصی طور پر بھرپور سیکیورٹی فراہم کی جائے۔