مدارس معاشرے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں،مذہبی رواداری ملک میں امن و امان کے لئے اہم ضرورت ہے: خطاب
اسلام آباد، ستمبر 07(ٹی این ایس): وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار خان آفریدی کی زیر صدارت محرم میں امن و امان اور سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیےاجلاس،اجلاس میں ضلعی انتظامیہ، پولیس اور تمام مسالک کے علمائے کرام کی شرکت۔
اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بریفنگ دی گئی ۔بریفنگ میں چیف کمیشنر اور آئی جی اسلام آباد نے محرم میں سیکورٹی اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ مدارس معاشرے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں،مذہبی رواداری ملک میں امن و امان کے لئے اہم ضرورت ہے۔ شہر یار خان آفریدی نے کہا کہ علمائے کرام قومی اور معاشرتی ہم آہنگی کو فروغ دینے کےلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ انھوں نے ضلعی انتظامیہ کے اعلی افسران کو علمائے کرام سے باقاعدہ رابطہ رکھنے اور تمام صوبوں کی ہوم منسٹریز کے ساتھ باہمی ربط قائم کرنے کی ہدایت کی۔