کراچی (ٹی این ایس) کراچی ملازمین کی مسائل کو حل کرنا ہمارے اولین ترجیحات میں شامل ہے

 
0
198

 کراچی ملازمین کی مسائل کو حل کرنا ہمارے اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھو پیر حاجی نواز علی بروہی نے اپنی بیان میں کہا ہے کہ ملازمین کسی بھی ادارے کی شناخت ہوتے ہیں ان کی محنت کے باعث علاقے ترقی کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ چھٹی کے روز بھی ملازمین کی ویریفکیشن کی ہے تاکہ ان کے حقوق انہیں دیئے جا سکیں انہوں نے متعلقہ عملے کے ساتھ ملازمین کی کاغذات کی جانچ پڑتال بھی کی ۔ چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھو پیر حاجی نواز علی بروہی نے مزید کہا کہ علائقے کے لیے نئے پراجیکٹ سمیت لوگوں کو سہولیات دے رہے ہیں ۔ علاقے کے لوگ کسی بھی سفارش کے بغیر مجھ سے مل کر اپنا مسائل بیان کر سکتے ہیں ۔ ہمیں پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین اصف علی زرداری بلاول بھٹو زرداری کہ سخت احکامات ہیں کہ ہم لوگوں کے تمام جائز مسائل کو حل کریں اور انہیں سہولیات فراہم کریں ۔ میں ایک عوامی نمائندہ ہوں اپنے وطن عزیز کے لیے ہر ممکنہ کوشش کر رہا ہوں کہ لوگوں کو سہولیات دے سکوں