لاہور: فیکٹری ایریا میں سڑک عبور کرتے ہوئے 45سالہ نامعلوم شخص تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق

 
0
361

لاہور ، جون 21 (ٹی این ایس):   فیکٹری ایریا میں سڑک عبور کرتے ہوئے 45سالہ نامعلوم شخص تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ،پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کرلاش اپنی تحویل میں لے کرپوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادی۔

تفصیلات کے مطابق فیکٹری ایریا کے علاقہ غازی روڈ فیروز پور روڈ پر سڑک عبور کرتے ہوئے 45سالہ شخص کو تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار دی جس سے راہگیر شدید زخمی ہوگیاجبکہ ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔زخمی کو تشویشناک حالت میں طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اپنی تحویل میں لے کر اسم مسکن کی شناخت نہ ہونے پے پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادیا۔پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ نمبر 1211/18درج کرکے مقتول کے لواحقین اور ڈرائیور کی تلاش شروع کردی۔