الیکشن کمیشن کی انتخابی ضابطہ اخلاق کے حوالے سے ہدایات جاری، انتخابی مہم کے لیے پوسٹرز اور بینرز کے سائز مقرر، غیر متعلقہ شخصیات کی تصاویر لگانا بھی ممنوع، تمام اقسام کے پینافلیکس اور ہورڈنگ کے استعمال پر مکمل پابندی

 
0
366

کسی بھی پبلسٹی میٹریل میں ضابطہ اخلاق کی کوئی بھی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی، مانیٹرنگ ٹیموں کو بھی ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت  

اسلام آباد، جون 21 (ٹی این ایس): الیکشن کمیشن کی انتخابی ضابطہ اخلاق کے حوالے سے ہدایات جاری کردی ہیں۔ کمیشن نےسیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو انتخابی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی  بنانے کی ہدایت کی ہے۔

ہدایات کے مطابق کسی بھی پبلسٹی میٹریل میں ضابطہ اخلاق کی کوئی بھی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ضابطہ اخلاق میں انتخابی مہم کے لیے پوسٹرز اور بینرز کے سائز مقرر کر دئے گئے ہیں۔بینرز پر غیر متعلقہ شخصیات کی تصاویر لگانا بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے۔تمام اقسام کے پینافلیکس اور ہورڈنگ کے استعمال پر مکمل پابندی عائد ہے۔

الیکشن کمیشن نے  مانیٹرنگ ٹیموں کو بھی ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت  کرتے ہوئے کہا  کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائے گی۔