پی ایس  2 کے لئے  پیپلزپارٹی کے نامزد امیدار ڈاکٹر سہراب سرکی  کے لئے باقاعدہ طور پر انتخابی مہم کا آغاز، ٹھل کی کالونی سے پیپلزپارٹی کا پاور شو

 
0
619

تنگوانی ، جون 21 (ٹی این ایس):   ضلع جیکب آباد  کے سینئر سیاستدان،اعجاز جکھرانی اور  سردار ذوالفقار سرکی نے  پی ایس  2 کے لئے  پیپلزپارٹی کے نامزد امیدار ڈاکٹر سہراب سرکی  کے لئے باقاعدہ طور پر انتخابی مہم کا آغاز کردیا ۔ٹھل کی کالونی سے پیپلزپارٹی کا پاور شو اور بڑی ریلی نکالی اور گاؤں وارثڈنو نوناری میں پہنچی جس مین ہزارون لوگون نے شرکت کی، قافلے  سے ڈاکٹر سہراب سرکی ۔ سردار ذوالفقار سرکی ۔ میر اعجاز جکھرانی  نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی شہیدون کی پارٹی ہے جو عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے ہم نے ہمیشہ ضلع جیکب آباد  اور ٹھل کے عوام کی بھرپور خدمت کی ہے ٹھل کا عوام ہمارے ساتھ ہے پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار پی ایس 2 ۔  پر بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے اور مخالفین کو عبرتناک شکست ہوگی انشاء الله پورے ملک مین پیلزپارٹی کامیاب ہوگی اور چیرمین بلاول بھٹو زرداري وزیر اعظم بنے گا انہونی کہا کہ 25 جولاء میں جیکب آباد ضلع میں پیپلزپارٹی کامیابی حاصل ہوگی جبکہ وارثڈنو نوناری ۔ استاد نظیر احمد نوناری ۔اور دیگر نے نوناری برادری کا اجلاس بلا کر پی پی پی کے میر اعجاز جکھرانی ۔ ڈاکٹر سہراب سرکی کے حمایت کا اظہار اعلان کردیا ۔