لاہور:عید کے روز کھانا اچھا نہ بنانے پر ظالم شوہر نے کلہاڑیوں اور چھریوں کے پے درپے وار کرتے ہوئے  بیوی کوزخمی کردیا

 
0
638

لاہور ، جون 21 (ٹی این ایس): سسرالیوں کے تشدد کی شکار نازیہ تشویشناک حالت میں جنرل ہسپتال کے اندر زیر علاج، عید کے روز کھانا اچھا نہ بنانے پر ظالم شوہر نے کلہاڑیوں اور چھریوں کے پے درپے وار کرتے ہوئے اسے زخمی کیا۔

تفصیلات کے مطابق تیس سالہ نازیہ کو شدید زخمی حالت میں اوکاڑہ سے لاہور جنرل ہسپتال لایا گیا۔ نازیہ کے والد کے مطابق عید کے دن کھانا اچھا نہ بنانے پر اس کے شوہر اور سسرالیوں نے کلہاڑیوں اور چھریوں کے پے درپے وارکر کے اس کی بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ جس سے نازیہ کے سر اور جسم پر گہری چوٹیں آئیں۔جس پر اسے تشویشناک حالت میں لاہور لایا گیاآٹھ بیٹیوں کے بے بس باپ کا کہنا تھا کہ انصاف کے لئے در بدر کی ٹھوکریں کھا رہا ہوں لیکن متعلقہ پولیس کے پاس ملزم پکڑنا تو دور کی بات مقدمہ درج کرنے کا بھی وقت نہیں۔