غیر ملکی کمپنی کی ضلع کوہستان میں 545 میگاواٹ کے پن بجلی گھر کی تعمیر کے منصوبے میں دلچسپی اظہار

 
0
371

لاہور، مارچ19(ٹی این ایس): جنوبی کوریا کی کمپنی نے ضلع کوہستان میں 545 میگاواٹ پیداواری صلاحیت کے حامل پن بجلی گھر کی تعمیر کے منصوبے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔ خیبرپختونخواہ کے توانائی کے ترقیاتی ادارے کے ذرائع نے بتایا کہ یہ منصوبہ ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی لاگت سے پانچ سال میں مکمل ہوگا۔