یوم پاکستان بھرپور ملی اور قومی جوش و جذبے سے منانے کیلئے تیاریاں جاری

 
0
364

لاہور، مارچ19(ٹی این ایس):یوم پاکستان بھرپور ملی اور قومی جوش و جذبے سے منانے کے لئے تیاریاں جاری ہیں۔اس دن کو شایان شان طریقے سے منانے کے لئے مسلح افواج کی جانب سے مشقیں اور ریہرسل کا سلسلہ جاری ہے ۔23مارچ کو شکرپڑیاں گراؤنڈ اسلام آباد میں یوم پاکستان پریڈ کی تیاریاں عروج پر ہیں۔پریڈ میں حصہ لینے والوں میں پاک فوج کی بری فوج،بحریہ، فضائیہ، فرنٹیئرکور،ناردرن لائٹ انفنٹری،مجاہدفورس، تینوں مسلح افواج کی نرسنگ سروس، گرلزگائیڈ، بوائے سکاؤٹس، تینوں مسلح افواج کے سپیشل سروس گروپ آرمرڈکور کے میکانائززڈ دستے، توپ خانہ، آرمی ایئرڈیفنس، سگنلز، انجینئرز، آرمی سٹریٹجک فورس کمانڈ اور کیمل بینڈ شامل ہوں گے ۔