لاہور جنوری 11 (ٹی این ایس): قومی احتساب بیورو (نیب ) لاہور نے چنیوٹ میں رمضان شوگر ملز کیس کا ریفرنس مکمل کر کے منظوری کے لئے چیئرمین نیب کو بھجوا دیا ۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو ریفرنس میں ملزم نامزد کیا گیا ہے ۔یفرنس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ 20کروڑ کی لاگت سے نالہ سرکاری فنڈز سے بنایا گیا۔ذرائع کے مطابق ریفرنس منظوری کیلئے چیئرمین نیب کو بھجوا دیا گیا۔ چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد ریفرنس عدالت میں دائر کیا جائے گا۔