ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی پولیس وصال فخر سلطان  تبدیل، آر پی راولپنڈی  بلال صدیق کمیانہ تعنیات

 
0
430

راولپنڈی، جون21 (ٹی این ایس): ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی پولیس وصال فخر سلطان کو تبدیل کردیا گیا آر پی راولپنڈی  بلال صدیق کمیانہ تعنیات کر دیئے گئے بلال صدیق کمیانہ  راولپنڈی میںاس پہلے  سی پی او راولپنڈی رہ چکے ہیں مقامی سیاسی قیادت کے دبائو پر ان کو تبدیل کر دیا گیا تھا جب کہ سی اپی او راولپنڈی افضال کوثر کی جگہ ذیشان اصغر CPO راولپنڈی تعینات کر دیئے گئے ہیں جب کہ ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی محمد بن اشرف کو تبدیل کرکے فلائٹ لیفٹننٹ ریٹارئرڈ عمران یعقوب کو   ایس ایس پی اپریشن راولپنڈی تعینات کردیا گیاہے جب کہ ایس ایس پی محمد بن اشرف کو چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تعینات کردیا گیاہے ایس پی محمد عاصم کو ایس پی راول ڈویژن تعینات کردیا گیاراولپنڈی ایس پی علی رضا کو ایس پی صدر ڈویژن تعینات کردیا گیا۔ ایس پی پوٹھوہار سید علی کو تبدیل کردیا گیا ہے ان جگہ ساجد حسین کھوکھر کو ایس پی پوٹھوہار تعینات کردیا گیا۔