بحرین کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ،11 نوجوان دریا میں ڈوب کر جاں بحق

 
0
300

بونیر کے نوجوان عید کے موقع پر کالام میں سیر و تفریح کے بعد واپس آرہے تھے کہ لقمہ اجل بن گئے 

مانسہرہ، جون 21 (ٹی این ایس):   کالام سے آتے سیاحوں کی سوزکی گاڑی کو بحرین کے مقام پر حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجہ میں  11 نوجوان دریا میں ڈوب کر جاں بحق  ہوگئے۔

8 نوجوانوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ تین آخری اطلاعات کی آمد تک   لاپتہ تھے اور ان کی تلاش کی جارہی تھی۔ حادثہ کا شکار ہوئے تمام سیاحوں کا تعلق ضلع بونیر سے بتایا جا رہا ہے۔