کشمور ضلع میں یونیورسٹی کے قیام کے لئے طلباء کے علاوہ سیاسی اور سماجی رہنماؤں سمیت  لوگوں کی  بڑی تعداد کاپریس کلب سے لیکر گھنٹہ گھر تک  مارچ

 
0
496

تنگوانی ، جون 21 (ٹی این ایس):  کشمور ضلع میں یونیورسٹی کے قیام کے لئے  طلباء کے علاوہ سیاسی اور سماجی رہنماؤں سمیت  لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے  پریس کلب سے لیکر گھنٹہ گھر تک  مارچ کیا ۔مظاہرین، جن میں محمد رحیم کھوسو، شعیب ڈومکی، آفتاب بھٹو، اختر باجکانی، احمد گشکوری، فدا حسین محمدانی و دیگر  شامل تھے نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے  کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر یونیورسٹی کے حق میں مختلف نعرے درج تھے۔جبکہ طلباء  نے ضلع کے اندر یونیورسٹی کے قیام کے لئے نعرہ بازی کی۔

اس موقع پر رھنماؤں ریلی اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کشمور ایٹ کندھکوٹ ضلع سندھہ کا آخری ضلع ہے جس کی سرحدیں بلوچستان اور پنجاب سے لگی ہیں ہمارے ضلع کے اندر معیاری تعلیم نہ ہونے کی وجہ سے یہاں کے غریب مسکین خاندان کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ ہونے کے باوجود بہی وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہیں اور یہاں کے طلباء حیدرآباد اور کراچی جاکر اعلیٰ اداروں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں جو یہاں کی عوام سے ظلم اور ناانصافی ہے ہمارے ضلع کے اندر ملک کا بڑے میں بڑا گڈو تھرمل ہاؤس پی پی ایل گیس فیلڈ ہے تعلیم کے حوالے سے ہم بھت پیچھے ہیں ہمارے ضلع کی 11 لاکھہ آبادی ہے پر یونیورسٹی نہیں ہے اسلئے ہم ملک کے اعلیٰ اداروں اور سندھہ کی نگران حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے ضلع کے اندر بغیر دیر یونیورسٹی قائم کرکے یہاں کے طلباء کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی سھولت فراھم کی جائے ہماری یہ تحریک جاری رہیگی ہمارے ساتھہ جو بہی دوست ساتھہ ہیں وہ الیکشن کے دوران عوامی نمائندوں کے سامنے یہ اجتماعی مسائل بہی سنائیں اور ہم آج میٹنگ کرکے مزید حکمت عملی بنائینگے۔