458 ہائی ایس ویگنوں کو اوور لوڈنگ پر351250روپے،32 کو زائد کرایہ چارج کرنے پر 33000 روپے جبکہ617 بسوں کو اوور لوڈنگ پر544500 اور زائد کرایہ وصول کرنے اور 97 کو پر 102000روپے جرمانہ کیا گیا
راولپنڈی، جون 21 (ٹی این ایس): آی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس خالد محمود اورڈی آی جی نارتھ زون محبوب اسلم کے خصوصی احکامات پر سیکٹر کمانڈر نارتھ ٹو ایس ایس پی شہریار سکندر کی سرکردگی میں موٹروے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو (پنڈی۔کھاریاں ) اور مری ایکسپریس وے پر عید سے پہلے اور عید کے بعد اوورلوڈنگ اور اوورچارجنگ کے خلاف خصوصی مہم میں بھرپور اور زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا، اس سلسلے میں خصوصی چیکنگ میں 458 ہائی ایس ویگنوں کو اوور لوڈنگ پر 351250 روپے جرمانہ کیا گیا، اسی طرح 617 بسوں کو544500روپے جرمانہ کیا گیا۔
اسی طرح 32 ہائی ایس ویگنوں کو زائد کرایہ چارج کرنے پر 33000 روپے اور 97 بسوں کو 102000روپے جرمانہ کیا گیا، ویگنوں کے 232 مسافروں کو 63600 اور بسوں کے 3472 مسافروں کو 662020 روپے زائد کرایہ واپس کروایا گیا، عوام الناس نے موٹروے پولیس کے اس اقدام کو بھرپور سراہا اور خوشی کا اظہار کیا۔