چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو آرٹلری رجمنٹ کرنل انچیف کے بیجزلگانے کی تقریب:آئی ایس پی آر

 
0
423

راولپنڈی 11نومبر (ٹی این ایس)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمودحیات کو اٹک میں آرٹلری رجمنٹ کرنل انچیف کے بیجزلگانے کی تقریب منعقد ہوئی ،جس میں حاضر سروس اور رئٹائرڈافسروں اورجوانوں کی تعداد نے شرکت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمودحیات کواٹک میں آرٹلری رجمنٹ کرنل انچیف کے بیجزلگائے گئے۔
دوسری طرف لیفٹیننٹ جنرل ہلال حسین کوآرٹلری رجمنٹ کے بیجزلگائے گئے۔
اس موقع پرچیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو گار ڈ آف آنر دیا گیا ،جبکہ انہوں نے یادگارشہداپرپھول بھی چڑھائے۔